ڈیزل کی قلت پر پیٹرول پمپ ڈیلر ایسوسی ایشن نے اوگرا کو خط لکھ دیا۔
پیٹرول پمپ ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے خط کے متن کے مطابق پٹرول پمپوں پر ایک ہفتے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قلت کا سامنا ہے۔
خط میں بتایا گیا کہ کوٹے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل فراہم نہیں کیا جا رہا، فراہم کردہ ڈیزل کے تحت مطلوبہ ہدف مکمل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
خط میں مزید بتایا گیا کہ گاڑیوں کو ہائی اسپیڈ ڈیزل لینے کے لیے کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔