وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں رنگ و نسل اور ذات پات سے بالا تر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا، تمام انسانوں کو عزت و وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے۔
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بانی پاکستان نے اپنے ابتدائی خطاب میں انسانی حقوق کی وضاحت کی، قومی سطح پر اہداف کے حصول کیلئے کام ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔
انھوں نے کہا تعلیم کے میدان میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تعلیمی وظائف اور لیپ ٹاپ اسکیموں میں پورے پاکستان کو شامل کیا، بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی مکمل کوشش کی، تعلیمی وظائف بڑھائے ہیں تاکہ قابل طلبا آگے آسکیں۔