پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مثبت کاروبار کے اختتام کی لہر 10ویں روز ٹوٹ گئی۔ 100 انڈیکس نے کاروباری دن میں ریکارڈ بلند ترین سطح بھی بنائی لیکن کاروبار کا اختتام 1073 پوائنٹس کمی سے کیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروباری دن میں 4048 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
انڈیکس نے ایک موقع پر 1789 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 759 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا جس کے بعد انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 7 ہزار 711 بھی ہوا۔
البتہ کاروبار کا اختتام ایک ہزار 73 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 8 ہزار 896 پوائنٹس پر ہوا۔
آج حصص بازار میں ایک ارب 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 68 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 136 ارب روپے کم ہو کر 13 ہزار 891 ارب روپے ہے۔