ملتان(سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود اور چیف کوآرڈینیٹر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین اور سید عرفان گردیزی نے ملاقات کی فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا موجودہ صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے خیبرپختونخواہ میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو چکی ہے خیبرپختونخواہ کی عوام امن چاہتی ہے لیکن انتشاری ٹولہ کے وزیراعلی عوام کو بد امنی جیسی صورتحال سے دو چار کر رہے ہیں ۔