• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا کو پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار پیش کرنے کا ایک اور موقع

 
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے اوگرا کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار پیش کرنے کا ایک اور موقع دے دیا۔

عدالتِ عالیہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی اپیل پر سماعت کی۔

اپیل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

عدالت نے اوگرا کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار پیش کرنے کا ایک اور موقع دے دیا۔

 سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل عبدالرحیم نے کہا کہ 4 برس گزر گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا طریقہ کار پیش نہیں کیا گیا، وہ کون سے حالات ہوتے ہیں جن کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ حکومت اپنی مرضی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تجارتی خبریں سے مزید