جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم سیاسی بحرانوں کو گمبھیر بنا رہی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات اچھی پیش رفت ہے۔
لیاقت بلوچ نے سوال کیا کہ حکومت 9 مئی اور 26 نومبر کا چورن کب تک بیچے گی؟
انہوں نے کہا کہ پُرامن سیاسی جمہوری آئینی مزاحمت عوام کا حق ہے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں اور بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان، ایران اور افغانستان کے مضبوط تعلقات بڑا چیلنج ہے۔