پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سلمیٰ حسن نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
سلمیٰ حسن نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے شو کے دوران دوسری شادی نہ کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شاید میں نے دوسری شادی کرنے کی کوشش نہیں کی۔
اداکارہ نے کہا کہ دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ اولاد نہیں ہے بلکہ بھروسے کا ٹوٹنا ہے کیونکہ جب انسان کا ایک رشتہ اور بھروسہ ٹوٹتا ہے تو اس صورتِ حال میں اسے خود کو سنبھالنے میں وقت لگتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میرے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے اور دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ اولاد نہیں بلکہ میں خود ہوں کیونکہ میں خود تیار نہیں تھی کیونکہ جب انسان کا کوئی رشتہ ٹوٹتا ہے تو انسان احساسِ کم تری کا شکار ہو جاتا ہے۔
سلمیٰ حسن نے یہ بھی کہا کہ انسان ایک بار احساسِ کم تری کا شکار ہو جائے تو دوبارہ خود اعتمادی بحال ہونے میں وقت لگتا ہے۔