• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر کے کوئلے سے 200 سال تک سستی بجلی پیدا کر سکتے ہیں: شرجیل میمن

 
شرجیل میمن—فائل فوٹو
شرجیل میمن—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ملک میں پہلی بار پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ لے کر آئی۔

کراچی میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج پاکستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے رینکس میں اول نمبر پر ہے۔

شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ سندھ حکومت نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ موڈ پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت ہر قسم کی سہولت دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار میڈیکل سٹی اور ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صدر زرداری نے سندھ حکومت کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو مدد دینے کی پیشکش کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان سے ملاقات میں بھی غیر ملکی وفود کو سپورٹ کی آگاہی دی گئی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سب سے موزوں علاقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں لائیو اسٹاک کی بہتری کے لیے بھی انویسٹمینٹ آئی ہے جبکہ پاکستان انویسٹمینٹ کے لیے سب سے زیادہ بہترین ملک ہے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی کاوشوں سے ہی سی پیک ملک میں آیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ تھر میں ہمارے پاس کوئلہ اتنا ہے کہ 200 سال تک سستی بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔

ان کہنا ہے کہ گرین انرجی سے متعلق سندھ میں بہت سی کمپنیاں کام کر رہی ہیں، چائنیز ٹیکنا لوجی سے ملک میں ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید