• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: راجوڑی میں بھارتی فوج کے حوالدار کی خودکشی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج کے حوالدار اندیش کمار نے خودکشی کر لی۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق اندیش کمار نے انجنوالی میں اپنے کیمپ کے اندر سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی۔

رپورٹ میں بھارتی حکّام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فوری طور پر حوالدار کے خودکشی کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

یہاں اس بات کا ذکر کرنا اہم ہے کہ یہ کسی بھارتی فوجی کے خودکشی کرنے کا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ 2007ء سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 615 ہو گئی ہے۔

کچھ روز قبل بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی سی آر پی ایف 178 بٹالین کے اہلکار پرم ویر اور ضلع کشتواڑ میں ایک فوجی اہلکار ست گنم سنگھ نے بھی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بی جے پی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی گرفت مضبوط اور بھارتی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے 8 لاکھ سے زائد فوجی اور 3 لاکھ سے زائد سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوان تعینات کیے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید