• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم افتخار احمد جلد اقوام متحدہ میں وائس ہیڈ کا عہدہ سنبھالیں گے

—تصویر بشکریہ رپورٹر
—تصویر بشکریہ رپورٹر

فرانس میں مقیم پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد آئندہ چند دنوں میں اقوامِ متحدہ میں بطور وائس ہیڈ اپنے نئے عہدے کی ذمہداریاں سنبھالیں گے۔ 

ان کے اعزاز میں پاک فرانس بزنس فورم کے چیئرمین سردار ظہور اقبال کی جانب سے الوادعی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

عشائیے میں چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر، معروف کاروباری شخصیات سلطان محمود اور چوہدری ممتاز پکھوال نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد کو شیلڈ پیش کی گئی اور عشائیے کے شرکاء نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خاص رپورٹ سے مزید