ملکی زرمبادلہ ذخائر 6 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ایک کروڑ 91 لاکھ ڈالر بڑھ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 6 دسمبر تک 16 ارب 60 کروڑ ڈالر رہے۔
اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر سوا کروڑ ڈالر اضافے سے 12 ارب 5 کروڑ ڈالر رہے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 55 کروڑ ڈالر رہے۔