• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیٰ خیل، جنگلات میں لگی آگ بجھا دی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے تحصیل درگ میں پہاڑ کے جنگلات میں لگی آگ پر لیویز فورس نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا، آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر موسمی خیل جمعہ داد خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ تحصیل درگ کے علاقے میں نتھ کے پہاڑوں کے جنگلات میں آگ لگ گئی تھی جس پر تحصیل درگ کے تمام لیویز فورس کو آگ بجھانے کیلئے روانہ کیا گیا۔

لیویز اہلکاروں نے تین گھنٹے کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا اور آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر نے آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لینے والے تمام ملازمین کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید