• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم کی زندگی اور جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے، ڈاکٹر عبدالرحمن

پشاور( وقائع نگا ر)ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شوریٰ ہمدرد پشاور کا ماہانہ اجلاس سروسز کلب پشاور صدر میں ہوا جس کا موضوع تھا’’بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات کی روشنی میں پاکستان کی تعمیر‘‘ ۔اجلاس کی صدارت اسپیکر شوریٰ ہمدرد پشاورپروفیسر ڈاکٹر عدنان سرور خان نے کی جبکہ مہمان مقررچیئرمین شعبہ قانون و شریعیہ، شیخ زید اسلامک سنٹر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالرحمن خلیل تھے۔ اُنہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒکی زندگی اور جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے،اُنہوں نے قومی یکجہتی، عدل و انصاف اور دیانت داری کو ہمیشہ اہمیت دی اور آئینی، جمہوری اور ایک نئے زمانے کے خواب کی تعبیر کے ساتھ جدوجہدکا آغاز کیا ۔آج پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے وہ ہمیںیہ سوچنے پر مجبور کر تے ہیں کہ کہیں ہم نے قائد کے نشان ِمنزل کو فراموش تو نہیں کر دیا ۔ ڈاکٹر عبدالرحمن نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینا ہو گا۔قائداعظم کے افکار کو اپنا کر ہی ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں،اس کے لئے ہمیں اجتماعی طور پر قائداعظم کے تصور پاکستان کو عملی شکل دینے میں اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر شوریٰ ہمدرد پشاور سید مشتاق حسین بخاری ،اراکین شوریٰ پروفیسر حامد محمود،قاری شاہد اعظم ، ڈاکٹر اقبال خلیل ، ڈاکٹر سعید انور،عبدالحکیم کنڈی،حاجی غلام مصطفیٰ،ڈاکٹر سیما شفیع اور پروفیسر غزالہ یوسف نے بھی مذکورہ موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا
پشاور سے مزید