• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم کوئٹہ کے حقیقی فرزندوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑینگے، غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری اور ضلعی انفارمیشن سیکریٹری نسیم جاوید ہزارہ نے میزان چوک پر کاسی قبیلہ کے اکابرین ارباب ندیم کاسی، ملک یوسف کاسی، ملک عارف کاسی، ملک سمیع اللہ کاسی، ارباب محمود زمان کاسی، ملک شاکر کاسی، ملک ابراہیم کاسی اور ملک علی حسن کاسی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاسی قبیلہ کوئٹہ کے تاریخی باسی ہیں جن کی زمینیں کاسی قبرستان سے لیکر گورنر ہاؤس اور ریلوے سٹیشن تک پھیلی ہوئی تھیں اور جنہوں نے سکول اور ہسپتال کے لئے حکومت کو زمینیں وقف کی تھیں لیکن مذکورہ زمین جس پر گوشت مارکیٹ تعمیر کی گئی تھی انگریز سرکار باقاعدہ کاسی قبیلہ کو اس کا کرایہ ادا کرتی تھی اور عدالت نے بھی مذکورہ زمین کا فیصلہ کاسی قبیلہ کے حق میں سنا چکی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ کوئٹہ شہر ایک چھوٹا سا ٹاؤن ہوا کرتا تھا جس میں کاسی قبیلہ کے علاوہ سکھوں اور ہندوؤں کی زمینیں ہوا کرتی تھیں اور مضافات میں دوسرے بلوچ اور پختون قبائل کی آبائی زمینیں واقع تھیں۔ آج اگر کوئی اس تاریخی حقائق سے انکار کر کے قبائل کی زمینوں کو ہتھیانا چاہتے ہیں تو وہ سن لیں کہ ہم کوئٹہ میں رہنے والے حقیقی فرزندوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حق دار کو اس کا حق دیا جائے ، اس موقع پر سوشل میڈیا نیوز کے ملک عدنان کاسی بھی موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید