• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی لڑکی سری لنکا میں سیلفی لیتے ٹرین سے گر گئی


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی غرض سے اکثر لوگ ایسی ویڈیوز اور تصاویر بنانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے دوران وہ خود تو اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہی ہیں بلکہ دوسروں کے لیے مشکلات اور خطرہ بھی پیدا کر دیتے ہیں۔

اس مرتبہ ایک چینی لڑکی سری لنکا میں سیلفی لینے کے دوران حادثے کا شکار ہو گئی تاہم اس کی خوش قسمتی اس کے کام آ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی لڑکی سری لنکا میں چلتی ٹرین سے باہر لٹک کر سیلفی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کے دوران درخت سے ٹکرا گئی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خوش قسمتی سے لڑکی درخت سے ٹکرا کر جھاڑیوں میں گری جس کی وجہ سے اسے نقصان نہیں پہنچا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کے گرنے کے باوجود ٹرین اگلے ہی اسٹیشن پر رکی جس کے بعد کچھ لوگوں نے واپس حادثے کی جگہ جا کر لڑکی کی مدد کی۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لڑکی کو اس حادثے میں کوئی چوٹ بھی نہیں آئی۔

سوشل میڈیا پر اس حادثے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگ خاتون کو ہی ذمے دار ٹھہرا رہے ہیں جبکہ لڑکی کے زخمی نہ ہونے پر بھی حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید