• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس کی نئی بلندی، 1 لاکھ 15 ہزار عبور



پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے آج دوسرے کاروباری سیشن میں بھی منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دوسرے سیشن کے آغاز میں 100 انڈیکس 1 ہزار 243 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 12 ہزار 936 ہو گیا ہے۔

کاروبار کے دوران آج انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 172 کی نئی بلندی کو بھی چھو گیا۔

آج پہلے سیشن میں 66 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے میں طے ہوئے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے کم ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 23 پیسے کا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید