• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے پھر احتجاج کیا تو یہ یوگینڈا کے صدر کو بلوا لینگے: سینیٹر عون عباسی بپی

سینیٹر عون عباسی بپی — فائل فوٹو
سینیٹر عون عباسی بپی — فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر عون عباسی بپی کا کہنا ہے کہ مذاکرات عزت کی بنیاد پر ہوں گے۔

سینیٹر عون عباسی بپی نے ایوان میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوچا تھا کہ 26 نومبر کے معاملے پر یہاں ماحول سوگوار ہو گا لیکن یہاں مذاق اڑایا گیا، اسلام آباد میں ہمارے 13 کارکن شہید ہوئے، کے پی حکومت نے 139 افراد کی فہرست دی ہے جو لاپتہ ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم بھی نہیں تھا کہ شنگھائی کانفرنس ہو رہی ہے، لیکن حکومت نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ ہم احتجاج اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ ایس سی او ہو رہی ہے۔

سینیٹر عون عباسی بپی نے مزید کہا کہ ملک میں کسی کو معلوم بھی نہیں ہو گا کہ بیلاروس کونسا ملک ہے مگر حکومت نے کہنا شروع کر دیا کہ بیلاروس کا صدر آ رہا ہے تو پی ٹی آئی احتجاج کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دوبارہ احتجاج کیا تو یہ یوگینڈا کے صدر کو بلوا لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید