پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
بابر اعظم نے سنچورین میں جاری دوسرے ٹی20 میچ کے دوران کیریئر کے تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرلیے۔
پاکستانی بیٹر نے یہ سنگ میل پاکستان کی اننگز کے دوران اپنا 11واں رنز مکمل کرنے پر عبور کیا، وہ 300 سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
بابر اعظم نے ٹی20 کرکٹ میں 11 ہزار رنز 298 اننگز میں بنائے ہیں، جو اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے اسٹار بیٹر کرس گیل نے 314 اننگز میں مکمل کیے تھے۔
پاکستانی اسٹار بیٹر 7 ہزار، 9 ہزار اور 10 ہزار رنز بھی کم ترین اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں اور اب اُن کے حصے 11 ہزار رنز کا ہندسہ بھی آگیا ہے۔
بابراعظم ٹی20 کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی جبکہ دنیا کرکٹ میں مجموعی طور پر 11 کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بابر سے قبل کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز، ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ اور جیمز وینس بھی ٹی ٹوینٹی میں 11 ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔
بابر اعظم نے اننگز کے دوران پروفیشنل کرکٹ کے 26 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔