• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکی کوگن، دنیا کا کمسن ترین کروڑ پتی اداکار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

عصر حاضر کا امیر ترین چائلڈ ایکٹر ینگ شیلڈن کا اسٹار ایان آرمیٹیج ہے، 16 سال کی عمر میں ہی وہ کروڑ پتی بن چکا ہے۔ لیکن ایان آرمیٹیج کی کامیابی کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو، یہ او جی چائلڈ اسٹار کی کمائی ہوئی دولت کے مقابلے میں کچھ نہیں ہے۔

جیکی کوگن نامی یہ اسٹار تقریباً ایک صدی قبل (24-1923) میں 13 سال کی عمر میں کروڑ پتی بن گیا تھا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کمسنی میں پہلی بار امریکا میں کروڑ پتی بننے والا یہ لڑکا اداکار جیکی کوگن تھا جو 1914 میں لاس اینجلس میں پیدا ہوا 1923 اور 1924 کے دوران اسکی آمدنی 22 ہزار ڈالر فی ہفتہ تھی۔

جیکی کوگن اپنے دور کے مشہور فنکاروں کی نقل ارتا تھا جس کی وجہ سے اس زمانے کے شہرت یافتہ اداکار چارلی چپلن نے اسے اپنے پروگرام میں شامل کیا۔

ایک اندازے کے مطابق اس نے چائلڈ اسٹار کے طور پر چار ملین ڈالرز کمائے جو عہد حاضر کے 90 ملین ڈالرز کےمساوی ہے، اسکے والد کے انتقال کے بعد اسکی دولت کے سنبھالنے کے انتظامات والدہ اور سوتیلے والد کرنے لگے۔

جب وہ 21 برس کا ہوا تو اسے محسوس ہوا کہ یہ دونوں اس کی دولت میں خرد برد کرتے ہیں جس پر اس نے ان کے خلاف کیس کیا لیکن وہ ان سے صرف سوا لاکھ ڈالر ہی نکلوا سکا۔

اس مقدمے کی وجہ سے ہالی ووڈ کے چائلڈ ایکٹرز کے حقوق کی جانب توجہ مبذول ہوئی۔ جس کے نتیجے میں کیلیفورنیا چائلڈ ایکٹرز بل منظور ہوا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید