لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) ہڈیارہ پولیس نے زیر حراست ملزم نعیم کو حوالات کی بجائے کرسی پر ہتھکڑی لگا کر بٹھا دیا، جو پولیس کو چکما دے کر کرسی اور ہتھکڑی سمیت تھانے سے فرار ہو گیا،ملزم فرار ہونے پر نائٹ محرر سہیل اور اہلکار صداقت بھی تھانے سے غائب ہوگئے ۔