• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس رجسٹریشن کو فیٹف سے جوڑنا بےسروپا خیال آرائی ہے، عطا تارڑ


وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ مدارس رجسٹریشن کو فیٹف سے جوڑنا بےسروپا خیال آرائی ہے، صدرِ پاکستان نے بل پر جو اعتراضات لگائے ہیں وہ قانونی اور آئینی ہیں۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل پر صدر زرداری کے اعتراضات میں نہ ایف اے ٹی ایف کا ذکر ہے نہ اس کا کوئی تعلق۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ قانونی اور آئینی معاملات پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں ہے۔ غیر ضروری بیان بازی اور تنقید سے صدر اور پارلیمان کے اختیار کو ہدف بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے پاس کردہ دینی مدارس رجسٹریشن بل پر ایوانِ صدر کے اعتراضات سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بل پر اعتراضات سے ثابت ہوگیا کہ اصل مقصد مدارس کو فیٹف کے حوالے کرنا ہے، یہ بھی ثابت ہوگیا کہ یہ پارلیمنٹ پاکستان کی نہیں بلکہ فیٹف کی پارلیمنٹ ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان قانون سازی میں آج بھی آزاد نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید