ملتان( سٹاف رپورٹر ) ضلع کچہری میں بیان دینے آنے والے فریقین کے مابین جھگڑا،ایک دوسرے پر لاتوں، مکوںکی بارش، احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا، ، تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری میں علیشبہ شبیر اپنے شوہر محمد آصف کے ہمراہ 164کے بیان دینے پہنچی تو احاطہ کچہری میں فریقین جواد ، فیصل ، جبار ،خرم شبیر اور محسن شبیر ایک دوسرے کو آمنے سامنے پاکر جھگڑا شروع کردیا، فریقین نے لاتوں، مکوں کا بے دریغ استعمال کیا اوراحاطہ عدالت کو میدان جنگ میں بدل دیا، کچہری پولیس نے فریقین کو گرفتارکر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔