ملتان(سٹافرپورٹر) پیر کالونی میں کھانا بناتے ہوئے پریشر ککر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ماں بچے سمیت تین افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو کے مطابق بلوچ چوک پیر کالونی کے رہائشی شفیق حسن کی بیوی سعدیہ گھر میں پریشر ککر پر کھانا بنا رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکے سے پریشر ککر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 38سالہ سعدیہ، 6سالہ ثانیہ اور4 سالہ غلام مصطفی ٰبری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔