• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو پی کے زیر اہتمام مولانا شاہ احمد نورانی کے عرس کا انعقاد

ملتان ( سٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان نورانی کے زیراہتمام مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی کا عرس منایا گیا ۔مولاناایوب مغل نورانی نے کہا کہ مولانا تحریک ختمِ نبوتﷺکے مجاہد ہونے کے ساتھ ساتھ اصول پسند سیاستدان تھے، آپ کی دینی خدمات ہوں یا وطن عزیز کے لئے گراں قدر ہیں،مرزامحمدارشدالقادری نے کہاکہ آئینِ پاکستان میں مسلمان کی تعریف شامل کرانا بھی آپ کابہت بڑا اورناقابلِ فراموش کارنامہ ہے پروفیسر فضلِ حبیب اکبرہارونی ، قاری طارق ہاشمی، نورانی میاں کی خدمات کوخراجِ عقیدت پیش کیا، علامہ لیاقت حسین سعیدی، علامہ عمران سعیدی، علامہ عبدالرشیدسعیدی،قاری ثناء اللہ قادری، قاری طاہررضا، قاری محمد علی مہروی، قاری رستم، ودیگرعلماء کرام نے خطاب کئے ۔
ملتان سے مزید