• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی ملتان میں کارروائیاں،بھاری جرمانے ،ناقص اشیاء تلف

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں، معروف ریسٹورنٹس، آئل یونٹس، کولڈ سٹورز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، معروف ریسٹورنٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند، 5 فوڈ بزنس مالکان کو 3 لاکھ 90 ہزار کے جرمانے عائد،850لٹر کھلا آئل، 130 کلو خام مٹیریل، 10کلو ایکسپائرڈ اشیاء تلف کردی گئیں، تفصیلات کے مطابق پانی کا سیمپل فیل ہونے پر ہائی کورٹ کے قریب معروف ریسٹورنٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔اسی طرح بیکری آئٹمز کی تیاری میں حشرات زدہ شوگر سیرپ کے استعمال پر خانیوال روڈ پر سویٹس کنفیکشنری یونٹ کو 2لاکھ روپے جرمانہ،آئل کا سیمپل فیل ہونے، وٹامن کی کمی پائے جانے پر سنٹرل جیل روڈ پر آئل مرچنٹ کو 50ہزار روپے جرمانہ،ناقابل سراغ مکھن کی موجودگی، گوشت کی نامناسب سٹوریج پر گیلانی کالونی میں ہوم آنلائن کیٹرنگ یونٹ کو 50 ہزار روپے اور پاپڑ کی تیاری میں ناقص اجزاء سے تیار مکسچر کے استعمال پر بہاولپور بائی پاس پر واقع پاپڑ فیکٹری کو 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید