• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ الپہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈولفن فورس کے اہلکار کو لوٹ لیا، بتایا گیاہے کہ ڈولفن فورس اہلکار علی رضا بچوں کے ساتھ جارہا تھا کہ مسلح افراد نے اس سے نقدی و سامان چھین لیا اور فرار ہوگئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں، دوسری جانب پولیس تھانہ نیو ملتان نے ناجائز پارکنگ سٹینڈ بنانے کے الزام میں دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو کارپوریشن افسر نے استغاثہ دیا کہ میرج ہال کی باہر یاسر اور ندیم نے پارکنگ سٹینڈ بنارکھا تھا اور شہریوں سے رقم وصول کررہے تھے جن کے پاس کو ئی اجازت نامہ نہ تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس تھانہ کینٹ نے شہری کی گاڑی خوردبرد کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو اسرار نے درخواست دی کہ سراج کے ساتھ دوستانہ تعکق تھا جس نے گاڑی مانگی اور اب واپس دینے سے انکاری ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے کرایہ داری ایکٹ کے تحت ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق شریف نامی شخص نے مکان کرایہ پر حاصل کیا مگر کرایہ نامہ تھانے میں جمع نہ کرایا جس پر مقدمہ درج کرلیاگیا،پولیس نے بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس تھانہ نیو ملتان کو محبوب نے بتایا کہ غلارسول سے سامان کے بدلے چیک لیا جو ڈس آنر ہوگیا جب کہ تھانہ لوہاری گیٹ پولیس کو ماجد نے بتایا کہ طاہر نے رقم کے بدلے چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا، پولیس نے مقدمات درج کرکے کا روائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید