ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکوانتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے اللہ آبادسب ڈویژن لیاقت پور کے 2اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیاہے۔ چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ)پی ایم یو میپکو سیف اللہ سُرانی نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے رحیم یار خان سرکل کی اللہ آبادسب ڈویژن لیاقت پور کے لائن مین گریڈفرسٹ/قائمقام لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ غلام مرتضیٰ اور میٹرریڈر /قائمقام میٹرانسپکٹر غلام فرید کے تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کیاہے ۔