• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران ڈکیتی قتل ہونے والی خاتون لیکچرار کے قاتل کا سراغ نہ لگایا جا سکا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس خاتون لیکچرار کے قتل کی واردات کو تاحال ٹریس نہ کرسکی تاہم واقعے کا مقدمہا درج کرلیا گیا مقدمہ مقتولہ کے خاوند حسیب کی مدعیت میں درج کیا گیا جسکے مطابق وہ اپنی اہلیہ فیروزہ بی بی اور چار سالہ بچے کے ہمراہ سسرال سے واپس آرہا تھا کہ نامعلوم مسلح شخص نے واردات کی کوشش کی اور فائرنگ کردی فائر اسکی اہلیہ کو لگے اور وہ جان بحق ہوگئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس کی جانب سے واقعے کی مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی وڈیوز حاصل کی گئی ہیں تاہم پولیس ٹیموں کو تاحال اس معاملے میں کوئی سراغ نہ ملا ہے جبکہ مقتولہ کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی ہے۔
ملتان سے مزید