• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ،تھانہ بستی ملوک کے علاقہ سے ستار کی بیل ریڑھی چوری کرلی گئی، صدر جلالپور کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے رکشہ میں جاتی خاتون سے موبائل فون چھین لیا ۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے وحید سے موبائل فون چھین لیا جبکہ رحمن کا موبائل اسکے گھر سے چوری ہوگیا ،دہلی گیٹ کے علاقہ سے مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر غلام مرتضی ٰسے ساڑھے سات لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا، تھانہ گلگشت کے علاقہ مسلح افراد نے یامین سے نقدی و موبائل فون چھین لیا ،اسی تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد صائمہ بی بی کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے، کوتوالی کے علاقہ سے طارق کا موبائل چھین لیا گیا، تھانہ صدر ملتان کے علاقہ سے مسلح افراد نے یٰسین سے نقدی و موبائل چھین لیا جب کہ تھانہ الپہ کے علاقہ سے شاکر سے موبائل فون چھین لیا گیا۔
ملتان سے مزید