ملتان(سٹاف رپورٹر)سیفٹی کلچر کے فروغ بارےمیپکو بہاولنگر سرکل ٹریننگ سنٹر میں پبلک اینڈ ایمپلائی سیفٹی کا دوسر ا سیشن منعقد ہوا۔ ٹریننگ کے اختتام پرایکسین میپکو بہاولنگر ڈویژن انجینئر ثناء اللہ ظفرنے ایچ ٹی ایم محمد عارف کے ہمراہ لائن سٹاف شرکاء میں اسناد تقسیم کیں، انہوں نے سیفٹی پر ہر صورت حال میں عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی عملی یا ہنگامی صورت حال کبھی بھی کسی کی زندگی کو خطرہ میں ڈالنے کا جواز نہیں بن سکتی۔زندگی کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ اس موقع پر ایس ڈی او ٹریننگ سنٹر بہاولنگر سرکل غلام سرورنےبھی لائن سٹاف کو اس بارےہدایات دیں ۔