ملتان ( سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں 11افراد زخمی جبکہ آتشزدگی کے واقعے میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ، تفصیل کے مطابق مختلف علاقوں میں ہونے والے دو واقعات میں پہلا واقعہ والوٹ موڑ شیر شاہ روڈ کے قریب پیش آیا جہاں ہائی ایس ویگن کی بریک فیل ہونے سے وہ بیل گاڑی سے ٹکرا گئی اس حادثہ کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے ریسکیو اہلکاروں نے 7 افراد کو طبی امداد دی جبکہ شدید زخمی ہوئے والے چار افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا بتایا گیا ہے کہ ہائی ایس وین مظفرگڑھ سے ائیرپورٹ کی طرف جارہی تھی مقامی پولیس نے بھی موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے دوسرا واقعہ مہربان کالونی ایم ڈی چوک کے قریب ہوا جہاں گھر کے ایک کمرے میں موجود فرنیچر میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئی آگ پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت آپریشن شروع کر کے قابو پا لیا اس دوران لاکھوں کا قیمتی فرنیچر و دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا اس واقعے میں گھر کے تمام افراد محفوظ رہے ۔