• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدمت کی سیاست پر یقین ہے‘ پاکستان مرکزی مسلم لیگ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ کے زیراہتمام ونٹر پیکیج کے تحت ظفر آباد شاہی قلعہ سریاب ٹاؤن میں مستحق افراد میں کمبل ، جیکٹس و دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں ، اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صدر سردار حافظ امجد اسلام امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مستحقین میں گرم کپڑے ، جیکٹس ، کمبل سمیت دیگر اشیاء کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی اولین ترجیح غریبوں ، یتیموں ، بیواؤں اور مستحق افراد کی خدمت کرنا ہے اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایثار اور ہمدردی ایک ایسا عمل ہے جس سے معاشرہ بدحالی سے خوشحالی اور بے سکونی سے راحت کی طرف گامزن ہوتا ہے ، ایثار اور ہمدردی سے غم مٹتے اور خوشیاں جنم لیتی ہیں۔ غریبوں ، مسکینوں ، یتیموں اور محتاجوں کا خیال رکھنا احترام انسانیت ہے ۔
کوئٹہ سے مزید