• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
محسن نقوی — فائل فوٹو
محسن نقوی — فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔

اس موقع پر سعودی ہم منصب اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

محسن نقوی نے سعودی وزیر مملکت داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللّٰہ البتال سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر سعودی عرب کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا سب سے بااعتماد دوست اسلامی ملک ہے، ہر پاکستانی کو اس دوستی پر ناز ہے، سعودی عرب میں ہمیشہ بہت پیار اور خلوص ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 نے ترقی و خوشحالی کی تاریخ رقم کی ہے۔

سعودی وزیر مملکت داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللّٰہ البتال نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، باہمی تعلقات میں مزید آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید