• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کی نئی عبوری حکومت نے ملک کی فضائی حدود کھول دی، ایئرپورٹس جلد کھولنے کا امکان

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) شام کی نئی عبوری حکومت نے ملک کی فضائی حدود اتوار کی دوپہر سے کھول دی ہے۔ جبکہ ملک کے دو بڑے ایئرپورٹ جلد کھولنے کا امکان ہے۔ اتوار کی دوپہر شامی فضائی حدود کھولے جانے کے بعد اردن کے دارالحکومت اماں سے بیروت کے لیے پہلی پرواز ایم ای اے 311 نے دمشق کے اوپر سے منزل تک سفر کیا۔ جس کے بعد بغداد، دبئی، ریاض، دمام، جدہ اور دیگر ملکوں کیلئے پروازیں بھی شامی فضائی حدود سے گزریں۔ شام کی فضائی حدود ایک ہفتہ قبل شام میں بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے بند کی گئی تھی۔ شام کے صدر بشار الاسد کو ملک سے فرار کرانے والے شامی ایئر لائن کے آخری طیارے نے گذشتہ اتوار کو الصبح دمشق ایئرپورٹ سے اخری ٹیک آف کیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید