پنجگور(نامہ نگار) پنجگور چتکان سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی جانب نامعلوم سمت سے گرینیڈ فائر کیا گیا،ذرائع کے مطابق گرینیڈ خالی جگہ پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آوار فرار ہو گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔