تیر اہ باڑہ(نمائندگان جنگ) ضلع خیبر وادی تیراہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے، سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین دو طرفہ جھڑپوں اور فائرنگ میں مبینہ طور پر ڈرون حملوں سےایک معمرشخص خان گل جاں بحق اور دو افرادمحمد عارف اوروطن زخمی ہو گئے۔ تاہم نیٹ کی بندش اور سیل فون نیٹ ورک سست روی کے باعث آزاد ذرائع سے وادی کی حقیقی صورتحال جاننے میں میڈیا کو دشواری کا سامنا ہے ۔ دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ کے مختلف علاقوں جن میں شلوبر ورسک ،شلوبر ڈونگہ ،زخہ خیل کے علاقے پیر میلہ اور مومند غز میں سیکورٹی فوسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کےخلاف آپریشن جاری ہے ۔موصولہ اطلات کے مطابق مبینہ طور تیراہ زخہ خیل پیر میلہ میں ڈرون سے وطن نامی شخص شدید زخمی ہوا ہے جس کو مشتی میلہ ہسپتال منتقل کیئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی جبکہ برقمبر خیل ولی خیل میں ڈرون فائرنگ سے امام مسجد قاری محمد عارف شدید زخمی ہونے کی اطلاعا ت ہیں ۔