• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کردی

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )پاکستان بیورو آف شماریات کے گزشتہ ہفتے کے اعدادوشمار میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق ہو گئی ہے، اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتےملک میں چینی کی قیمت میں10روپے فی کلوگرام تک اضافہ ہو ا ہےاور 12 دسمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 134روپے فی کلوگرام رہی ،کراچی میں سب سے زیادہ مہنگی چینی فروخت ہورہی ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ قیمت 145روپے فی کلوگرام ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، ملتان اور خضدار میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 140 روپے تک فی کلو گرام تک فروخت ہو رہی ہے، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، بنوں میں چینی کی قیمت 135روپے تک فی کلوگرام ہے، حیدر آباد، سرگودھا،بہاولپور، لاڑکانہ اور کوئٹہ میں چینی کی قیمت 130روپے تک فی کلو گرام ہے۔
اہم خبریں سے مزید