• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم کا پاکستان عوام نے نہیں توڑا، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم نے سانحہ مشرقی پاکستان سے کچھ نہیں سیکھا،آج بھی ہر مسئلہ طاقت سے حل کرنا چاہتے ہیں،قائد اعظم کا پاکستان عوام نے نہیں تو ڑا، عوام تو اس وقت بھی کمزور اور بے بس تھے اور آج بھی مخصوص طبقے کے دست نگر ہے،اس وقت بھی عوام کے مستقبل کے فیصلے کو ئی اور کرتا تھا آج بھی عوام کے مستقبل کے فیصلے غیر مرعی قوتیں کرتی ہیں، باقی ماندہ پاکستان کا مستقبل بھی انہی طاقتور لوگوں کے ہاتھوں میں ہے جو انتخابی نتائج اور عوام کی تقدیر لکھنے کو اپنا حق اور فرض سمجھتے ہیں۔ سانحہ مشرقی پاکستا ن کے موقع پر اپنے بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ ملک بچانے کیلئے محصورین مشرقی پاکستان کی قربانیا ں لازوال ہیں، انہیں بے سہارا چھوڑنا احسان فراموشی کی بدترین مثال ہے،ہم محصورین مشرقی پاکستان کو انکے اپنے وطن نہیں لا سکے،ہم محصورین مشرقی پاکستان سے شرمندہ ہیں۔ آفاق احمد نے کہاکہ لاکھوں شہریوں کا اپنی جائے پیدائش چھوڑکر دوسرے ملکوں کی شہریت لینا پاکستان کا مستقبل لکھنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید