کراچی( سید محمد عسکری) آئی بی اے سکھر کے تحت دوبارہ ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی عارضی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں رانی پور، بدین، خیرپور اور تھرپارکر کے امیدواروں نے ٹاپ 192 نمبر لیے ہیں ٹاپ 50امیدواروں میں سے صرف سات کا تعلق کراچی سے ہے آئی بی اے سکھر نے امیدواروں کو شکایت کی صورت میں 17دسمبر کی مہلت دی ہے جس کے بعد ٹیسٹ کا حتمی نتیجہ جاری کردیا جائے گا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے مطابق بیچلر آف میڈیسن اور بیچلر آف سرجری (MBBS) کے لیے کٹ آف اسکور پروگرام 55% ہے جبکہ بیچلر آف ڈینٹل سرجری (BDS) پروگراموں کے لیے کٹ آف اسکور ہے۔