• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سستی گھریلو گیس کی پیداوار میں کمی کر رہی ہے، رضا ربانی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی وزنی اوسط قیمت (WACOG) کے طریقہ کار کو نافذ کرنے کی کوشش کی مذمت کی جاتی ہے۔ اس معاملے پر کوئی بھی فیصلہ مشترکہ مفادات کی کونسل (سی سی آئی) سے باہر نہیں ہونا چاہئے، کیونکہ اس میں تینوں ذرائع، درآمدات، پائپ لائن کی سپلائی اور ویل ہیڈ پروڈکشن شامل ہیں،حکومت سستی گھریلو گیس کی پیداوار میں کمی کر رہی ہے،۔ سی سی آئی کا اجلاس 120 دن گزرنے کے باوجود نہیں ہوا، جبکہ آئینی تقاضا ہے کہ ہر 90دنوں میں ایک اجلاس ضروری ہے۔ وفاقی حکومت ناصرف آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے بلکہ صوبوں کو وفاقی سطح پر فیصلے اور پالیسی سازی کے آئینی حق سے بھی محروم کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید