وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین خان گنڈاپور نے پولیو ٹیموں پر حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ حملوں میں ملوث عناصر کی فوری گرفتار کیا جائے۔
علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کرک اور بنوں میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت پرافسوس ہے۔
وزیرِاعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے، ان کی بھرپور مالی معاونت کی جائے گی۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین خان گنڈاپور نے اعلیٰ پولیس حکام سے واقعات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
یاد رہے کہ آج سے ملک بھر میں 3 روزہ پولیو مہم شروع ہوئی ہے جس میں کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔