کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ میں غیر اخلاقی حرکات کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ نے کہا ہے کہ ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم برہنہ حالت میں غیر اخلاقی ویڈیو بنوا رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے وائرل ویڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد خفیہ اطلاع پر ملزم علی ولد عارف کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف اسٹیٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یوسف گوٹھ میں اوباش نوجوان راہ گیر خاتون کے سامنے مکمل برہنہ ہو گیا تھا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
نوجوان کے خاتون کے سامنے برہنہ ہونے کی ویڈیو اس کے دوستوں نے بنائی تھی۔
ویڈیو میں اوباش نوجوان کے دوستوں نے اسے دوبارہ برہنہ ہونے کا کہا تو دوستوں کے کہنے پر وہ دوبارہ برہنہ ہو گیا تھا، اس دوران ایک اور خاتون کا وہاں سے گزر ہوا تھا۔