پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین حفیظ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وہ زمانہ نہیں کہ ہم آپ سے کچھ چھپائیں گے تو چھپ جائے گا۔
اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ 2024ء کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ ہم وی پی این بلاک کر سکتے ہیں لیکن ہم نہیں کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ آج تک کوئی وی پی این بلاک نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پر پوچھا جاتا ہے کہ انٹرنیٹ کیوں بند ہے، ہمارے پاس جواب نہیں ہوتا۔
حفیظ الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی سے متعلق سوالات پالیسی سازوں سے ہونے چاہئیں۔