سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان بعد میں سیاسی معاملات ہیں۔
فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی، جس میں مولانا کے مسئلے کے حل کی کوشش کی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بات چیت سے آگے چلنے کا یہی طریقہ ہے، اُمید ہے میری کوششوں کے بعد سیاسی جماعتیں ذمے داری کا مظاہرہ کریں گی۔
فیصل واؤڈا نے مزید کہا کہ اُمید ہے جیسے میں نے کوشش کی ویسے ہی جمہوری معاملات کو جمہوری طریقے سے چلایا جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ میں یہ سب ہوتا ہوا بہت جلد دیکھ رہا ہوں۔