نامور امریکی اداکارہ انجیلینا جولی نے کہا ہے کہ وہ اپنی تنہائی سے نبرد آزما ہیں اور ایک ساتھی کی متلاشی ہیں۔
خیال رہے کہ انجیلینا جولی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انکی فلم ماریا ریلیز کے مراحل میں ہے۔ فلم ماریا اوپرا سنگر ماریا کوپالاس کی بائیوپک ہے۔
ایک تازہ انٹرویو کے دوران انجیلینا جولی نے 8 سال قبل بریڈ پٹ سے علیحدگی اور کیس کے بعد آنے والے چینلجز سے اور اپنی تنہائی سے نبرد آزما ہونے سے متعلق گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ماریا کے کونسے حصے کو بالکل اپنی زندگی کا حصہ سمجھتی ہیں تو اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میرے بچے ہیں، میں ان سے پیار کرتی ہوں لیکن بطور بالغ میں خود کو اکثر اکیلا محسوس کرتی ہوں۔
انجیلینا جولی کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے آپ کو اسی طرح دیکھتی ہوں جیسا کہ ماریا میں وہ (فلم کا کردار) تنہا اور اکیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اب تک اس بات کا تعین نہیں کرپائی کہ جیسی میں ابھی ہوں اس تناظر میں زندگی کس طرح جینی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میرا خیال ہے زیادہ تر فنکار یہی سمجھتے ہیں کہ وہ بطور انسان ایک کھلے ماحول میں ہیں۔ تاہم ہم سیٹل نہیں ہوتے، لہٰذا یہ ہمیں کبھی کبھی عجیب طریقوں پر چھوڑ دیتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل انجیلینا جولی اور معروف ریپر اکالا کے تعلقات کی خبریں زیر گردش کرتی رہی تھیں۔ دونوں کو کئی مرتبہ ڈیٹنگ کرتے دیکھا گیا تھا۔