• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کی تازہ تصاویر پر مداحوں کا دلچسپ ردعمل

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کی تازہ تصاویر پر چند منٹ میں ہزاروں مداح نے ردعمل دے دیا۔

39 سالہ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں اپنی 8 تصاویر شیئر کیں اور اُس کے کیپشن میں’کرکے بہانہ کوئی‘ لکھا اور ساتھ ہی پیلے رنگ کے دل کا ایموجی لگادیا۔

تصاویر میں ماہرہ خان نے خوبصورت شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا ہے اور اس پر چوڑیاں اور زیورات بھی اُن کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے ہیں۔

اداکارہ کی ان تصاویر کو چند منٹوں میں ہزاروں لوگوں نے دیکھا جن میں سے متعدد نے تبصرے کیے اور اُن کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی۔

کچھ تبصروں میں ماشااللّٰہ، آپ اتنی خوبصورت کیوں ہیں؟ اف یہ ادائیں کہا تو بعض نے دل کا لال ایموجی شیئر کیا۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید