• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناگا چیتنیا کے پیر چھونے پر سوبھیتا تنقید کی زد میں

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

جنوبی بھارتی اداکارہ سوبھیتا دھولیپالا کی جانب سے شوہر ناگا چیتنیا کے پاؤں چھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر مداحوں نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا۔ 

دونوں اسٹارز 4 دسمبر کو تاریخی اناپورنا اسٹوڈیوز میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

انکی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر سامنے آئی، جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوبھیتا ناگا چیتنیا کے پیر چھوکر ان سے دعائیں لے رہی ہیں، وہ یہ عمل بار بار کرتی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر اس ویڈیو پر متضاد ردعمل سامنے آیا، کچھ صارفین نے سوبھیتا پر تنقید کی جبکہ دیگر نے روایات کی پیروی کرنے پر ان کی تعریف بھی کی۔

ایک صارف نے لکھا، ’وہ (ناگا) اسے روک بھی نہیں رہے بلکہ خود کو خدا سمجھ کر دعائیں دے رہے ہیں۔‘

ایک اور صارف کا تبصرہ تھا، ’یہ ایک نیا ڈرامہ ہے۔ عورتوں کی آزادی کی بات کرتی ہیں اور پھر پیر چھوتی ہیں۔‘

اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا، ’واہ، کرسی پر بیٹھ کر پیر چھونے کا نیا ٹرینڈ۔‘ جبکہ ایک نے کہا، ’یہی چاہیے تھا اسے، ایک ایسی عورت جو اس سے نیچے رہے اور اس کے احکامات مانے۔‘



انٹرٹینمنٹ سے مزید