وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں اپنے دورے کا آغاز پولیو کے خاتمے کی ڈور ٹو ڈور مہم سے کیا۔
وزیراعلیٰ نے دروازوں پر دستک دے کر مکینوں کے بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلانے کا کہا۔
اس موقع پر انہوں نے ایک بچے کو انسدادِ پولیو کے قطرے بھی پلائے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیو کے قطرے بچوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بناتے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ مہم میں شامل ہونا پولیو ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔