• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آج دوسرا روز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آج دوسرا روز ہے۔

انسدادِ پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور نے کہا ہے کہ پہلے روز 49 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

عدیل تصور نے کہا کہ ملتان اور فیصل آباد میں 2،2 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

انسدادِ پولیو پروگرام کے سربراہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں 1 لاکھ 45 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں 33 ہزار سے زائد مہمان بچوں کو قطرے پلائے گئے، 2025ء میں زیرو پولیو کا ٹارگٹ ہے۔

صحت سے مزید