• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹی 20: بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بنگلا دیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی اور سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔

کنگز ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش نے ویسٹ انڈیز کو 27 رنز سے ہرا دیا۔

بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 129 رنز بنائے تھے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے شمیم حسین 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیس نے 32 اور عقیل حسین نے 31 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی طرف سے تسکین احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلا دیش نے 3 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید